15 نومبر 2014 - 16:33
روسی صدر کا جی 20 سے واک آئوٹ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےآسٹریلیاء کے شہر بریس بین میں جاری گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کا واک آؤٹ کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں مغربی ملکوں خاصطور سے برطانیہ اور آسٹریلیاء کی جانب سے یوکرین کے حوالے سے ماسکو کی پالیسی پر شدید تنقید کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتین اجلاس ترک کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ بریس بین اجلاس کے آغاز سے ہی روس اور یورپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے اثرات کا مشاہدہ کیا جارہا تھا۔ برطانیہ اور آسٹریلیاء کے وزرائے اعظم نے اس اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران روس کے صدر اور ان کی پالسیوں پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد ولادیمیر پوتین اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور اپنے ملک کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس طرح بریس بین اجلاس کے دوسرے روز روس کے صدر کی شرکت نہیں ہوگی۔

.......

/169